محلے دار نے شور مچا کر واردات ناکام بنا دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محلے دار نے شور مچا کر واردات ناکام بنا دی ،بہک لڑکا میں سکندر نامی شخص کے ڈیرہ سے گزشتہ نصف شب کے قریب نامعلوم افراد لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کھول کر لے جا رہے تھے۔۔
کہ محلے دار نے دیکھ کر شور مچا دیا جس پر ملزم مویشی موقع پر چھوڑ کر بھاگ نکلے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی۔