تیز رفتار کار کی زد میں آ کر 50سالہ شخص جاں بحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹریفک کے مختلف حادثات میں موضع شیخ جلیل کے قریب تیز رفتار کار کی زد میں آ کر 50سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ۔۔
دم توڑ گیا، متوفی کی شناخت نہ ہو سکی ،40 شمالی کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے کار سوار ضیاء اور اسد زخمی ہو گئے ،پولیس نے حادثات کے ذمہ دار ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔