خدارا نفرت کی سیاست ختم کریں اور معیشت کا پہیہ چلنے دیں، توصیف بابر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیاسی و سماجی شخصیت توصیف بابر ڈھڈی ایڈووکیٹ نے کشتی حادثہ میں پاکستانی نوجوانوں کی اموات کے دلخراش واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کیلئے نوجوان جان پر کھیل رہے ہیں۔۔۔
خدارا نفرت کی سیاست ختم کریں اور معیشت کا پہیہ چلنے دیں، انتقامی سیاست کی وجہ سے معیشت کا پہیہ جام ہے۔ حکومت روزگار کے نئے منصوبے بنانے کی بجائے مہنگی بجلی، مہنگے پٹرول اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پہلے سے موجود روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں، ملک میں موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی دوسرے ملکوں کا رخ کر رہے ہیں، انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے حکومت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، ہر دلخراش واقع پر سہولت کاروں کیلئے تو دکھاوے کیلئے سزا ملتی ہے ، حکومت صرف مخالفین کو سزائیں دلوانے اور اپنے کیسز ختم کروانے تک محدود نظر آ رہی ہے ۔