غزہ جنگ بندی معاہدہ فلسطینی عوام کی فتح ہے ، چودھری عدیل آرائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیاسی و سماجی شخصیت چودھری عدیل آرائیں نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ فلسطینی عوام کی فتح ہے۔۔۔
فلسطینی عوام کو اپنے حق کیلئے جدوجہد اور قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں، قربانیوں کے باوجود غزہ کے مسلمان اپنے موقف پر قائم رہے ، اسرائیل نے اس جنگ میں شکست کھائی ہے اور اپنے مظالم کی وجہ سے دنیا میں تنہا ہو چکا ہے ، پوری پاکستانی قو م فلسطین بالخصوص غزہ میں جنگ بند ی کا خیر مقد م کر تی ہے امن کے حصو ل کیلئے سعود ی عر ب قطر مصر اور د یگر ممالک کی کوششیں لا ئق تحسین ہیں۔ امن وا ما ن کے قیام کیلئے غز ہ اور د یگر جنگ ز د ہ علاقوں میں انسا نی ا مد ا د کی ترسیل انتہائی اہم ہے تبا ہ شد ہ علاقوں کی بحا لی کیلئے تمام ممالک مل کر ا مدادادی سرگر میوں کو تیز کریں۔