شمالی علاقہ جات سیر کیلئے جانے والوں کی بس لوٹ لی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیر کیلئے جانیوالوں کی بس کو لوٹنے والے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔
پولیس کے مطابق ٹھٹھہ بیرا کے قریب تین نامعلوم مسلح افراد نے سڑک پر درخت پھینک کر ایک بس کو روک لیا جس میں سوار امجد بلال وغیرہ دیگر افرادجو کہ کالام سیر کیلئے جا رہے تھے سے ملزمان نے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔