ٹوٹی سڑکیں،فصلیں منڈیوں،گنا ملز لے جانے میں مشکلات

ٹوٹی سڑکیں،فصلیں منڈیوں،گنا ملز لے جانے میں مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا کی تحصیل ساہی وا ل کے موضع بارن،بھلوال ،ساہی وال اور ملحقہ درجنوں دیہات کے کاشتکاروں کو سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث۔۔۔

 فصلوں کو منڈیوں اور گنے کو ملوں تک منتقل کرنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے ، کاشتکاروں نے بتایا کہ دریائے جہلم کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ انتہائی زرخیز ہے جہاں گنے کے علاوہ کپاس، چاول، گندم اور دیگر زرعی اجناس بھی وسیع پیمانے پر کاشت ہوتی ہیں، جن کی منڈیوں اور ملوں تک منتقلی میں سڑکوں کی خستہ حالی رکاوٹ بنی ہوئی ہے جبکہ ہر سال انتظامیہ شوگر سیس فنڈز کی مد میں کاشتکاروں سے کروڑوں روپے کی کٹوتیاں کرتی ہے مگر سڑکوں کی تعمیر نو کے حوالے سے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے جس کی وجہ سے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ، اس ضمن میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سے بھی رجوع کیا جا چکا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں