سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام کیلئے فنڈز کی منظوری

سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام کیلئے فنڈز کی منظوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 2ارب 45کروڑ8لاکھ 94ہزار روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دیدی گئی۔

 ذرائع کے مطابق یہ فنڈز دسمبر2024سے جون 2025کے دوران اس پروگرام کے تحت اٹھنے والے اخراجات کی مد میں مرحلہ وار جاری کئے جائیں گے ، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بیورو آف شماریات پنجاب کو 96لاکھ روپے ،پی آئی ٹی بی کو 2کروڑ58لاکھ روپے ،اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سروسز یونٹ کیلئے 22 کروڑ 76لاکھ 26ہزار روپے، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو 1ارب 4 کروڑ 28لاکھ روپے ،اور ضلعی حکومتوں کو براہ راست 1ارب 14 کروڑ 50لاکھ روپے جاری کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں