کھلا پٹرول بیچنے اور گیس کی غیر قانونی ری فلنگ پر گرفتاریاں

کھلا پٹرول بیچنے اور گیس کی غیر قانونی ری فلنگ پر گرفتاریاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سول ڈیفنس ٹیم کا چھٹی کے روز خصوصی کریک ڈاؤن، کھلا پٹرول بیچنے اور گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے درجن سے زائد افراد پکڑے گئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ بنگلہ حسین شاہ ،جہان آباد، قینچی موڑ، اقبال کالونی ، ملت آباد، جوہر کالونی ،فیکٹری ایریا چوک، چھال چکیاں چوک، سوبھاگہ سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مار کر عارف، افتخار حسین، سکندر ،افتخار، فاروق ،عبداﷲ، عرفان، احسان اﷲ، رضوان، عنصر، قیصر، شہزاد اور محمد سلیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پیٹرول مشینیں ، گیس ری فیلنگ کا سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں