پتھروں سے لدے ڈمپرز کی ٹکر شہری جاں بحق، 2 زخمی

پتھروں سے لدے ڈمپرز کی ٹکر شہری جاں بحق، 2 زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پتھروں سے لدے ڈمپر سے شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز فیصل آباد روڈ 103 جنوبی کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔۔۔

49 سالہ عامر جاوید 104 شمالی کا رہائشی تھا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر میت ہسپتال منتقل کی جو کہ بعد ازاں پولیس کی جانب سے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ،اسی طرح بھلوال روڈ پر چک 9کے قریب تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں محمد قاسم سکنہ سلیمان ٹاؤن، تصور احمد سکنہ ظہور حیات کالونی کو کچل دیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے ریسکیو ٹیم نے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا، یہ امر قابل ذکرہے کہ ڈمپر ٹرک کے حادثات روزانہ کی بنیاد پر رونما ہو رہے ہیں جن میں اب تک متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ، کیسز رجسٹرڈ ہونے کے باوجود صورتحال کے تدارک کیلئے متعلقہ اداروں کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آ رہے جو کہ شہریوں کیلئے باعث تشویش بنتے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں