حکومت انسانی سمگلوں کیخلاف سخت کارروائی کرے ، ملک اشرف برہان

حکومت انسانی سمگلوں کیخلاف سخت  کارروائی کرے ، ملک اشرف برہان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک اشرف برہان نے مراکش کشتی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 انسانی سمگلروں کیخلاف حکومت پاکستان کو سخت سے سخت اقدامات کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثہ میں کشمیری اور پاکستانیوں کی شہادت کیلئے لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے، اس حادثے میں درجنوں نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اپنے ملک میں بیروزگاری، افلاس سے تنگ آ کر اپنے روشن مستقبل اور بہتر زندگی کے خواب لے کر وطن سے نکلے تھے، سانحہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ہمارے نوجوان غیر محفوظ اور غیر قانونی راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں، حکومت انسانی سمگلنگ جیسے گھناؤنے کاروبار کیخلاف سخت کارروائی کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں