ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس 24جنوری کو طلب

کندیاں(نمائندہ دنیا)صدر میانوالی ہومیو پیتھک ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد رفیع نے ہنگامی اجلاس 24 جنوری بروز جمعہ 3بجے طلب کرلیا، ضلع میانوالی کے تمام ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس کا مقصد میانوالی کے تمام ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے واضح رہے کہ چند مفاد پرست اپنے مفاد کی خاطر میانوالی ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مشن کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن میانوالی ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایسے افراد کو کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملا دے گی۔