زرعی زمینیں سیوریج کے پانی سے سیراب، بیماریاں پھیلنے لگیں

 زرعی زمینیں سیوریج کے پانی سے سیراب، بیماریاں پھیلنے لگیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کی ڈنک ٹپاؤ پالیسی اور مسلسل چشم پوشی کے باعث سلانوالی روڈ کے اطراف اور دیگر علاقوں میں زرعی زمینوں کو سیوریج کے پانی سے سیراب کر کے بیماریاں پھیلانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں سینی ٹیشن اور پیورفوڈ سے متعلقہ شعبہ جات کی مبینہ ملی بھگت سے شہر کے اطراف مختلف علاقوں میں سیوریج کے پانی سے گوبھی، پالک، شلجم، گاجر سمیت دیگر سبزیاں اور جانورو ں کا چارہ شامل ہے وسیع پیمانے پر کاشت کر کے منڈیوں میں فروخت کی جارہی ہیں، جہاں دوکاندار ں کے مطابق نہری پانی اور سیوریج کے پانی سے کاشت کردہ سبزیاں الگ الگ ریٹ پر فروخت ہوتی ہیں، زیادہ تر دوکاندار سیوریج سے کاشت شدہ سبزیوں کو نہری پانی سے کاشت کا کہہ کر فروخت کرتے ہیں، اگر کوئی شکایت کرے تو اکا دکا ایکشن لے کر حکام بالا کو رام کر دیا جاتا ہے، اور یہ عمل بھی کئی مہینوں بعد انجام دیا جاتا ہے جبکہ کاشت کے عمل کی روک تھام کیلئے مستقل بنیادوں پر کوئی انتظامی حکمت عملی نہیں، اور سیوریج سے کاشت شدہ سبزیوں کے استعمال سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، صارفین نے کمشنر وڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لے کر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں