شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش، موسم مزید سرد ،معمولات زندگی ٹھپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش، موسم مزید سرد ہو گیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بھی موسم زیادہ تر ابر آلود رہا اورہلکی بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسمی شدت میں اضافہ ہوا۔۔۔
جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں ماند رہی، مجموعی طور پر معمولات زندگی ٹھپ ہو کرر ہ گئے ، دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر آئندہ چوبیس گھنٹے بھی برقرار رہے گی اور مزید بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے ۔