عمران نیازی نے قوم کو دھوکہ دیا جس کی سزا انکو ملی ہے ، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ونگ شازیہ بانو نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو نام نہاد لیڈر بنایا گیا۔۔۔
جس نے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کی بجائے اپنے اقتدار کو بچانے اور طول دینے کیلئے اپنے سیاسی مخالفین کو جھوٹے اور بے بنیاد کیسز میں پھنسوایا،قائد عوام میا ں نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں اور ان کی یہ جدوجہد تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران نیازی نے قوم کو دھوکہ دیا جس کی سزا انکو ملی ہے ، عدالت نے قومی مجرم کو سزا دیکر عوام کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کئے ہیں ،فراڈ کے پیسے سے بنائی گئی یونیورسٹی کا عدالتی فیصلہ آئین و قانون کے مطابق دیا گیا ہے ، مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھال کر بگڑی ہوئی معیشت کو سہارا دے کر اپنی سیاست داؤ پر لگائی اور مشکل وقت میں صرف عوام کی خدمت کو ترجیح دی۔