ہلال احمر تھیلسیما سنٹر میں ادویات کی تقسیم کے موقع پر تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کی جانب سے ہلال احمر تھیلسیما سنٹر میں ادویات کی تقسیم کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں ڈویژن بھر سے تھیلسیما کے مرض میں مبتلا بچوں میں ادویات تقسیم کی گئی تقریب میں محمد ابوبکر عبداﷲ سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور ، ڈاکٹر ارشد شاہد، ڈاکٹر غلام مرتضی ،ڈاکٹر طاہر فاروق، میڈم شازیہ ممتاز بنگش ، امجد محمود بھٹی ، نوید انور ,ڈاکٹر عرفان کرم، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر اکمل جسپال اور سیکرٹری جنرل منیر احمد کھرل ، شیخ آصف ، عاشق جٹ سمیت ایگزیکٹیو ممبران و یگر نے خصوصی شرکت کی شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپورمحمد ابوبکر عبداﷲ، رائے منیر کھرل، اکمل جسپال و دیگر کا کہنا تھا کہ تھیلسیما کے مرض میں مبتلا بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں تھیلسیما کے مرض کی وجوہات بارے آگاہی فراہم کرنا صدقہ جاریہ ہے ہر صحت مند فرد کو ان اسپیشل بچوں کے لیے اپنا خون عطیہ کرنا چاہئے اس موقع پر ڈاکٹر ارشد شاہد کا کہنا تھا کہ ہمارا عطیہ کیا گیا خون ہی ان بچوں کے لیے زندگی کی امید ہوتا ہے ۔