محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس میں بھرتی کیلئے دوڑ ٹیسٹ

محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس میں بھرتی کیلئے دوڑ ٹیسٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع سرگودھا میں محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس بھرتی کے سلسلہ میں اینڈیورنس/ دوڑ کے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی انتظامات کا جائزہ لینے خود پہنچ گئے اوراینڈیورنس ٹیسٹ کا انعقاد ڈی پی او سرگودھا، ایس پی ہیڈ کوارٹر سرگودھا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ اینڈ لائف اینڈ پارکس کی نگرانی میں کیا گیا تمام مراحل کی ریکارڈنگ بذریعہ کیمرہ جات اور سرویلینس وین سے کی گئی امیدواران کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے امیدواران کی بائیو میٹرک مشین سے ویریفکیشن کو بھی یقینی بنایا گیا امیدواروں کے لیے پانی اور میڈیکل سہولیات کا بھی انتظام کیا گیااس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بھرتی کے تمام مراحل کو 100فیصد میرٹ پر مکمل کئے جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں