آر پی او شہزاد آصف خان کا ڈی پی او کے ہمراہ سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے ہمراہ زیرِ تعمیر سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا۔
انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ محکمہ بلڈنگ کے عملے اور ٹھیکیدار نے تعمیراتی کام میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہی دی۔ آر پی او نے تعمیراتی کام کو اس کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔