گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث دکانداروں کو گرفتار کرنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )کمشنر سرگودہا ڈویژن نے گراں فروشی ،مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث دکانداروں کو بھاری جرمانوں کیساتھ گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کے احکامات جاری کیے۔۔۔
انہوں نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو 15دنوں بعد جبکہ اسسٹنٹ کمشنروں کو ہر ہفتے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس طلب کرکے ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کیخلاف ضابطہ کی کارروائی کرنے کیساتھ ساتھ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو زیادہ سے زیادہ انسپکشن یقینی بنانے ، سبزیوں ، پھلوں اور دالوں سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد پر خاص نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سبزی منڈیوں میں روازنہ کی بنیاد پر نیلامی کی بھی مانیٹرنگ کرنے کیساتھ مقرر کردہ نرخوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔