غیر معیاری زرعی ادویات فروخت ،4افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پیسٹی سائیڈ ٹیم نے ساہی وال میں چیکنگ کے دوران 4 ڈیلرز جن کے نام فیصل شہزاد،۔
شوکت حیات ،محمد نجیب اور ممتاز بتائے جاتے ہیں کو غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر سٹاک سیل کر دیا، اور دونوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔