بی آئی ایس بی حکام نے رومنگ پر چلتی ڈیوائس پکڑلی

بی آئی ایس بی حکام نے رومنگ پر چلتی ڈیوائس پکڑلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بی آئی ایس بی حکام کی بڑی کارروائی ،تھانہ لکسیاں کے علاقہ نلکا مسجد میں رومنگ پر ۔

چلنے والی ڈیوائس پکڑی گئی ، جس کے ذریعے مستحقین سے لوٹ مار کی جا رہی تھی ،ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم راضیہ کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ انچارج غلام عباس گوندل نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران حکومتی ڈیوائس کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے دو اشخاص کو پکڑ لیا ، تاہم ڈیوائس ہولڈر اور آپریٹر شاہد عمران ڈیوائس اٹھا کر فرار ہوگئے ،جو کہ اصل ڈیوائس سے لنک کر کے رومنگ پر اپنی ڈیوائس چلا رہے تھے بعدازاں ڈیوائس کی لوکیشن کے ذریعے انہیں ایک موبائل شاپ سے ڈیوائس سمیت گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم راضیہ نے بتایا کہ ملزمان مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقوم میں خرد برد کر رہے تھے ، ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں