محکمہ وائلڈلائف اینڈ پارکس میں بھرتی کیلئے خواتین کا دوڑ ٹیسٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ وائلڈلائف اینڈ پارکس کی بھرتی کے سلسلہ میں خواتین دوڑ کے ٹیسٹ کا انعقاد کی گیا ۔
جس کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف محمد بشیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم طاہر نے کی،ڈی پی او اسد اعجاز ملہی اور ایڈیشنل ایس پی ضیاء اﷲ نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،گزشتہ دوڑ ٹیسٹ میں غیر حاضر امیدوار کا بھی ٹیسٹ لیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف نعیم طاہر کا کہنا تھا بھرتی میرٹ پر کی جارہی ہے ، امیدواروں کو پانی، میڈیکل سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہے اور امیدواروں کی بائیو میٹرک تصدیق کو یقینی بنایا گیاہے اور بذریعہ کیمرہ بھرتی کے تمام مراحل کو ریکارڈ کیا گیا