تجاوزات پر 14 دوکانداروں کو مجمودعی طور پر 27500 روپے جرمانہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے افسران کی نگرانی میں شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن۔
تفصیلات کے مطابق مونسپل آفیسر ریگولیشن احسن حسن کی نگرانی میں ایم سی عملہ، ٹریفک پولیس،پنجاب پولیس ڈالفن اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف وتہ خیل چوک سے رابی پلازہ،مسلم بازار،مین بازار اور کچہری روڈ پر کاروائی کی۔14 دوکانداروں کو مجموعی طور پر 27500 روپے جرمانہ عائد کیا اور تجاوزات میں برآمد شدہ سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔
میونسپل کمیٹی کی جانب سے واپڈا پل پر موجود موٹر سائیکل شو رومز مالکان کوبھی وارننگ جاری کردی گئی۔