قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریاں زور و شور سے جاری

میانوالی (نامہ نگار )تین فروری سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ضلع میانوالی میں محکمہ ہیلتھ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
اس سلسلے میں تمام یو سی کے انچارجز (UCMOs) اور ایریا انچارجز کی تین روزہ ٹریننگ مختلف فیز میں مکمل کر لی گئی ہے ٹریننگ کے شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد رفیق خان نے کہا ہمارا مقصد ہمارے ضلع میانوالی کو پولیو فری کے سٹیٹس کو برقرار رکھنا ہے اور ہمارا ٹارگٹ یہ ہے کہ اس آنے والی قومی انسدا د پولیو مہم میں ضلع میانوالی میں کوئی بھی پانچ سال سے چھوٹی عمر کا بچہ پولیو کے خلاف دو موثر قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور ہم نے اپنے اس ٹارگٹ کو ہر حال میں 100 فیصد حاصل کرنا ہے آپ لوگ اپنے مائیکرو پلان کی کوالٹی کو بہتر سے بہترین کریں آپ لوگوں کے پاس اپنے یو سی کے نقشے ٹیموں کے پاس جو ان کے روٹ کے نقشے ہیں وہ بالکل صاف اور واضح ہونے چاہیے خیال رہے کہ کوئی بھی علاقہ ایسا نہ ہو جو ان نقشوں پر نمایاں نہ ہو۔ NEOC کی جو گائیڈ لائن دی گئی ہیں ان کے دئیے گئے SOP کے مطابق کام کرنا ہے ۔گزشتہ پولیو مہم کے دوران جن مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی وہ مسائل اب دوبارہ نظر نہیں آنے چاہیے اگر ایسا ہوا تو ذمہ دار کے خلاف ممکنہ قانونی کاروائی کی جائے گی۔آپ لوگ اپنے ایریا میں روزانہ زیادہ سے زیادہ کلسٹر لیں تاکہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو بہترین کیا جا سکے اپ کی خصوصی توجہ کی مستحق آپ کے علاقے میں موجود خانہ بدوش آبادیاں ہونی چاہیے آبادی کا یہ گروپ ہمارا خصوصی ٹارگٹ ہونا چاہیے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کے ممبران بھی آپ لوگوں کو کراس چیک کریں گے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹو سروسز ڈاکٹر میاں کاشف علی اور ماسٹر ٹرینر محمد ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔