ناقص ایرانی پٹرول فروخت،منی تیل ایجنسیوں کی بھر ما ر

ناقص ایرانی پٹرول فروخت،منی تیل ایجنسیوں کی بھر ما ر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کے بار بار احکامات کے باوجود شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی منی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار کے باعث کسی وقت بھی کوئی سانحہ کا خدشہ ہے ۔

، انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے انتظامیہ کو جاری حالیہ انسپکشن رپورٹ میں تصاویر کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ لاری اڈا’ آزاد روڈ’ قینچی موڑ ،کوٹ فرید رود ،محمدیہ کالونی’ واٹر سپلائی روڈ’ مقام حیات’ سیٹلائٹ ٹاؤن’ سمیت شہری و دیہی علاقوں میں ڈبہ اسٹیشنز اور کریانہ کی دکانوں پر بھی کاؤنٹرز پر کھلے /ایرانی اور غیر معیاری پٹرول کی فروخت کا غیر قانونی دھندہ شروع کر رکھا ہے ’ جو نا صرف اس کاروبار میں ملوث افراد بلکہ ملحقہ مقامات پر رہائش پذیر افراد کے لئے بھی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ’ بیشتر مقامات پر فلنگ اسٹیشنز کی طرز کی مشینیں دوکانوں کے آگے نصب کر کے قوانین کی خلاف ورزی متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا پردہ فاش کر رہی ہے ، اس امر پر تشویش ظاہر کی گئی ہے 3ماہ قبل بھی نشاندہی کرتے ہوئے فوری ایکشن کی سفارشات بھجوائی گئی تھیں مگر محدود کاروائی کے بعد دوبارہ ڈبہ اسٹیشنز قائم ہو گئے اورعملدرآمد کی شرح مایوس کن ہونے کے باعث قانون شکن عناصر کا حوصلہ بلند ہو رہا ہے اور حکومتی رٹ کا قیام ایک چیلنج بنتا جا رہا ہے ،اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو فوری ایکشن کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں