ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ،پنجاب کالج بھیرہ کے طلبا نے سمیسٹر 1 کی طرح اپنی پوزیشن برقرار رکھی
بھیرہ(نامہ نگار)سرگودھا یونیورسٹی کے امتحان ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے سیمسٹر 11 میں پنجاب کالج بھیرہ کے طلبا نے سمیسٹر 1 کی طرح اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے
پرنسپل پروفیسر اشعر رشید نے میڈیا کو بتایا کہ کالج طلباء نے تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جو ہمارے لئے اعزاز ہے اور یہ طلبا کی محنت اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں سے ممکن ہوا ہے انہوں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پنجاب کالج کے طلبا اپنی تعلیمی جدوجہد جاری رکھیں گے اور مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کر کے والدین اور کالج کا نام روشن کریں گے ۔