سرگودھا بورڈ کے تحت امتحانات میں کامیاب طلبا کو پنجاب کالج بھیرہ کی مبارکباد
بھیرہ(نامہ نگار )سرگودھا بورڈ کے تحت منعقدہ سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء کو پنجاب کالج بھیرہ کی انتظامیہ نے مبارکباد پیش کی ہے ۔
کالج کے پرنسپل پروفیسر اشعر رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالج کے ڈائریکٹر علی سکندر راجہ نے علاقے کے طلباء کو معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے ۔ ان کی کوششوں سے پنجاب کالج بھیرہ میں طلباء کے لیے جدید تدریسی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔