کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

میانوالی (نامہ نگار)محفوظ پنجاب پروگرام کے تحت ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے۔۔

 ایس پی انوسٹی گیشن بدر منیر کے ہمراہ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم پر عمل درآمد سے متعلق میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی ٹی او طیب علی شاہ اور دیگر ٹریفک افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔ہائی ویز پر رفتار کنٹرول کرنے کے لیے سپیڈ گن کیمروں کے مؤثر استعمال، ہیلمٹ کی لازمی پابندی، کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی، اور ان کی گاڑیاں بند کرنے کے احکامات دیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ محفوظ پنجاب پروگرام کے تحت ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کر کے حادثات کی شرح کم کی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں