یونیورسٹی آف سرگودھا نے سالہ اور سپلیمنٹری امتحان کے شیڈول کا اعلان کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس اور ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس کے دوسرے سالانہ/سپلیمنٹری امتحان 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔۔۔
مطلوبہ امتحان پر امیدواران آن لائن درخواست کے ذریعے ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس، سائنس اور کامرس کے امتحان کیلئے داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 ستمبر، دو گنا فیس کیساتھ داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر جبکہ تین گنا فیس کیساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 3 اکتوبر 2025 ہے ۔