بھلوال شوگرملز پھاٹک کے قریب ٹرین تلے آکر شہری جاں بحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بھلوال کی شوگر مل پھاٹک کے قریب ٹرین کے نیچے آکر 2 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت علی رضا سکنہ 9شمالی کے نام سے ہوئی،اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ ورثاء نے واقعہ کو اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے قانونی کاروائی سے گریزہے ۔