ڈاکے چوریاں، مزاحمت پر فائرنگ ،ٹرک الٹ گیا،ڈرائیور زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 104جنوبی کے قریب چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک ٹرک کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس کے باعث ڈرائیور عنصر زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔۔۔
اور ٹرک بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے الٹ گیا، جس پر ملزمان فرار ہو گئے ،سردار پور نون کے قریب محمد فیضان سے ایک نامعلوم شخص نے موٹرسائیکل پر لفٹ لی اور کچھ دور جا کر پسٹل نکال کر اسکی کنپٹی پر رکھ دیا ملزم گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گیا،جبکہ 49شمالی کے فرخ ارشاد،مٹیلہ کے علی شیراز، للیانی کے گل محمد،سردار پور کے عاصم شہزاد، بچہ کلاں سے محمد سخی کے گھر وں سے لاکھوں وپے مالیت کا سامان، جامع مسجد منیر معاویہ 86جنوبی سے نامعلوم چور 80ہزار روپے مالیت کا جنریٹر،موٹر پمپ، ٹوٹیاں و دیگر اشیاء اتار کر لے گئے ،لیاقت مارکیٹ سے غلام محمود،محمدی بازار سے جاویدکی موٹرسائیکلیں ، پرانا بھلوال کے محمد حیات کے رقبہ سے بھاری مالیت کی زرعی مشینری،میانہ ہزارہ کے اشفا ق احمد کے رقبہ سے بھاری مالیت کا سولر سسٹم غائب ہو گیا،اورسالم مویشی منڈی میں نامعلوم جیب تراش نے بیوپاری محمد نواز کو سوا دو لاکھ روپے کی نقدی سے محر وم کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔