فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، ساڑھے 4 سو کلو مضرِ صحت گوشت تلف
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مارا، جہاں مضرِ صحت گوشت تیار کرکے سپلائی کے لیے لوڈ کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ساڑھے چار سو کلو (450 کلو) مضرِ صحت گوشت قبضے میں لے کر تلف کردیا گیا، جبکہ مذبح خانے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔