شجاع الرحمن ٹیپو ایڈووکیٹ کی صدارت میں اہم اجلاس پروفیشنل لائرز گروپ کی تشکیل

 شجاع الرحمن ٹیپو ایڈووکیٹ کی  صدارت میں اہم اجلاس  پروفیشنل لائرز گروپ کی تشکیل

خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے ممبر شجاع الرحمن ٹیپو ایڈووکیٹ کی صدارت میں انکے آفس میں وکلاء کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے نئے گروپ کی تشکیل کی حتمی منظوری دی گئی اور باہمی مشاورت سے نئے گروپ کا نام پروفیشنل لائرز گروپ رکھا گیا۔ اس موقع پر شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا کہ نئے گروپ کی تشکیل کا مقصد وکلاء کے مسائل کو حل کرنا ہے ۔اجلاس میں راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ،اظہر کمبوہ ایڈووکیٹ، ہمدان اعوان ایڈووکیٹ ، عدنان خان ایڈووکیٹ، عمران ظل ایڈووکیٹ‘ عبد الحمید ایڈووکیٹ ، چوہدری شہزاد سلیم ایڈووکیٹ، عنصر عباس بلوچ ایڈووکیٹ ، اظہر بٹ ایڈووکیٹ،خواجہ اشفاق ایڈووکیٹ ،عبید الرحمن ضیا ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں