آر پی او کی کھلی کچہری پلاٹ کے نام پر فراڈ،گرفتاریوں کا حکم
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان نے سلانوالی میں کھلی کچہری خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلانوالی عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔۔۔
اور ہم اس ذمہ داری کی بجا آوری کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ، منشیات فروش انسانیت کے قاتل ہیں ،ان کے اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، ،خواتین سائلین جن میں منظوراں بی بی ،بہشتاں بی بی ،زاراں بی بی اور صنم بی بی کے علاوہ مرد سائلین جن میں خدا بخش،محمد رمضان،محمد وقاص، محمد عمران،محمد انور حفیظ اللہ، عبدالخلیل،محمد ممتاز اللّٰہ بخش، محمد عامر،محمد اسلم،ماسٹر محمد اشفاق ،اور شیر محمد وغیرہ نے اپنی اپنی شکایات بیان کیں جن کے فوری حل کیلئے آر پی او نے احکامات صادر کیے 6سائلین نے شکایات کی کہ محلہ چانن پورہ سلانوالی کے رہائشی محمد سلیم نے ایک نجی ہاؤسنگ سکیم میں رہائشی پلاٹ دینے کے نام پر لاکھوں روپے وصول کیے ایک عرصہ گزرنے کے باوجود پلاٹ دینے اور نا ہی ہماری رقم واپس کی جس پر آر پی او نے حکم دیا کہ مذکورہ فراڈیے کو فوری پہلے گرفتار کیا جائے اور حوالات میں بند کر کے اس کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں، ایک اور سائل محمد عامر نے اپنی شکایت میں کہا کہ ایک نجی ہاؤسنگ سکیم خیابان حیات میں رہائشی پلاٹ دینے کے نام پر ایک فراڈیے محمد فاروق نے 28لاکھ روپے بذریعہ چیک مجھ سے وصول کیے اور پلاٹ دیا اور نا ہی رقم واپس کی آر پی او نے اشتہاری ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا آر پی او نے سلانوالی میں ڈی ایس پی آفس کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔