بجلی بلوں میں میٹرٹیکس شامل، ستھرا پنجاب ٹیکس وصولی شروع

بجلی بلوں میں میٹرٹیکس شامل، ستھرا پنجاب ٹیکس وصولی شروع

رواں ماہ بجلی بلوں میں ہر دوکان کے بل میں میٹر کا کرایہ 1000روپے درجستھرا پنجاب کی فنڈنگ کے لئے ہر دوکان دار کو 500روپے کی پرچی تھما دی گئی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں پر میٹر ٹیکس شامل کر دیا جبکہ پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب ٹیکس بھی لگا دیا ،تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے بجلی کے بلوں میں ہر دوکان کے بل میں میٹر کا کرایہ 1000روپے درج ہے جو ہر صارف کو بل کے ساتھ ادا کرنا پڑے گا، اسی طرح پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب کی فنڈنگ کے لئے ہر دوکان دار کو 500روپے کی پرچی تھما دی ہے ،مسلم لیگی کارکنوں حکیم مختار احمد اور عدنان تحسین،خالد جاوید حسرت نے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب میں مسلم لیگی کارکنوں کو عہدے دے کر نوازا گیا اس کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا جبکہ میٹر صارف کی ملکیت ہے اسکا کرایہ1000روپے بجلی کے بل میں شامل کر دیا گیا انھوں نے انجمن تاجران کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں