آر پی او کاپولیس ٹریننگ سکول،سیف سٹی کا دورہ ،پولیس دستے کی سلامی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے پولیس ٹریننگ سکول کا دورہ کیا۔ پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول اسماء روف نے اُن کا استقبال کیا۔۔۔
جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔آر پی او نے ٹریننگ اسکول میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا انہوں نے ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سیف سٹی وزٹ کے دوران ایس پی آپریشنز عامر مشتاق نے انہیں سیف سٹی کے روزمرہ امور اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس ہونے والے مقدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔