صوبائی وزیر صحت کے مریم نواز ہیلتھ کلینک اور کلینک آن وہیلز کے اچانک دورے

صوبائی وزیر صحت کے مریم  نواز ہیلتھ کلینک اور کلینک  آن وہیلز کے اچانک دورے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی خواجہ عمران نذیر نے آج سرگودہا میں مریم نواز ہیلتھ کلینک چک نمبر 88 جنوبی اور کلینک آن وہیل چک نمبر47 شمالی کا اچانک دورے کئے۔۔۔

 ، انہوں نے دونوں مراکز صحت میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کے عملے سے ملاقات کی اور ان کی تنخواہو ں کی ادائیگی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کلینکس میں تعینات عملے کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں