ماڈل بازاروں کیلئے432ریڑھیاں بنانے کا کام ٹھیکے پر دیدیا گیا
شفافیت کیلئے ٹھیکہ اوپن رکھا گیا ،قومی خزانے کو تین کروڑ روپے کی بچت،ٹھیکیدار کی جانب سے ریڑھیاں سپلائی کرنے کا سلسلہ شروع ،ریڑھیاں مستقل،سب کا ڈیزائن ایک جیسا ہے ،حکام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا نے ضلع کے تمام تحصیلوں میں ماڈل ریڑھی بازار لگانے کیلئے اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ضلع بھر میں ماڈل ریڑھی بازار بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کو 8کروڑ کی خصوصی گرانٹ جاری کی تھی جس پر ضلع کونسل نے اربن یونٹ اور گنجان آباد قصبات میں ریڑھی بازار کیلئے 432ماڈل ریڑھی بنانے کا ٹھیکہ دے رکھا ، ضلع کونسل حکام کا کہنا کہ پروگرام کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ٹھیکہ اوپن رکھا گیا جس سے قومی خزانے کو تین کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے ٹھیکیدار کی جانب سے ریڑھیاں سپلائی کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جو اسسٹنٹ کمشنرز کے حوالے کی جائینگی ان ماڈل ریڑھیوں کو مخصوص اہم مقامات لگایا جائیگا یہاں یہ ریڑھیاں مستقل لگی رہیں گی سب کا ڈیزائن ایک جیسا ہے ابتدائی طور پر ماڈل ریڑھی بازار پھلروان ،میانی ،جھاوریاں ،فروکہ ،شاہ پور سٹی، بھاگٹانوالہ ،سیال موڑ وغیرہ میں قائم کئے جا رہے ہیں،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔