موٹر وے پر آنے والے 2موٹر سائیکل سوار گرفتار،مقدمہ درج

موٹر وے پر آنے والے 2موٹر سائیکل سوار گرفتار،مقدمہ درج

چک خانہ کے قریب 2افراد فینس توڑ کر موٹر وے پر آئے ،پولیس کے حوالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موٹر وے پولیس نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا، موٹر وے پولیس کے مطابق ملزمان جن کے نام سیف اﷲ اور نسیم بتائے جاتے ہیں نے چک خانہ کے قریب سے موٹر وے کے اطراف لگی فینس وائر توڑ کر موٹر سائیکل سمیت موٹر وے پر آ گئے ، پکڑے جانے پر ملزم سیف اﷲ کا کہنا تھا کہ وہ نسیم کو بس میں بٹھانے آیا ہے تاہم دونوں کو موٹر سائیکل سمیت تھانہ لکسیاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں