کلورکوٹ میں صفائی اور شاہرائوں کی خوبصورتی کا کام تیزی سے جاری
کلورکوٹ (نامہ نگار )صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کلورکوٹ شہر میں صفائی و خوبصورتی کے کام تیزی سے جاری ہیں، اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد عارف انجم کی خصوصی نگرانی میں شہر کی گلیوں۔۔۔
محلوں اور مین بازار میں روزانہ صبح سویرے صفائی ستھرائی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں،روزانہ صبح کے اوقات میں بڑی گلیوں اور سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے جبکہ مین بازار کے تمام چوک اور راستوں کے کناروں پر سفید چونے سے خوبصورت حاشیے لگائے جا رہے ہیں ۔تاکہ شہر کو پرکشش اور دیدہ زیب بنایا جا سکے ۔