کسان کارڈ، ہمت کارڈ، ہیلتھ کارڈدیگر سہولیات کیلئے سوشیو اکنامک رجسٹری میں اندراج لازمی:اجمل منیر

کسان کارڈ، ہمت کارڈ، ہیلتھ  کارڈدیگر سہولیات کیلئے سوشیو اکنامک  رجسٹری میں اندراج لازمی:اجمل منیر

شاہ پور (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و فوکل پرسن پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام چوہدری اجمل منیر نے ایم سی ہال اور قائد اکیڈمی میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت ڈیٹا کلیکشن میں سروے کرنے والے آفیشلز کا اہم کردار ہے عملہ اور دیگر اہلکارعوام کے ساتھ براہ راست رابطہ ہونے کی وجہ سے اس رجسٹریشن پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام کی کامیابی سے حکومت پنجاب کے فلاحی پروگراموں کسان کارڈ، ہمت کارڈ، ہیلتھ کارڈ، راشن سکیم، اپنا چھت اپنا گھر سمیت دیگر پروگراموں سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام میں اندراج لازمی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں