اسد عباس مگسی کا مریم نواز ہیلتھ کلینک ابا خیل کا دورہ،صفائی سہولیات کا جائزہ لیا
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر، میانوالی اسد عباس مگسی کا مریم نواز ہیلتھ کلینک ابا خیل کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتا ل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔صفائی ستھرائی کے نظام، ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کے ریکارڈ اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔۔۔
انہوں نے ہسپتال میں مو جود مریضوں سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو علا ج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات فراہم کی جا ئیں اور ہسپتال کی صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جا ئے ۔