گندم کی سمگلنگ ناکام،1000کلووالی 2000بوریاں برآمد
ڈپٹی کمشنر میانوالی کا خفیہ اطلاع پر پٹرول پمپ پر چھاپہ،5ٹرالرز محکمہ فوڈ کے حوالے حکومت ویژن کے مطابق گندم وآٹے کی نقل و حمل کی کڑی نگرانی کی جا ئے ،ڈی سی
میانوالی (نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے خفیہ اطلاع پر واں بھچراں کے قریب کاروائی کے دوران بغیر پرمٹ گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام بناد ی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے محکمہ فوڈ کے حکام کے ہمراہ واں بھچراں کے قریب ایک نجی پٹرول پمپ پر چھاپہ مارا جہاں پر گندم سے لوڈ 5 ٹرالرز کو پکڑ کرتقریبا 100 کلوگرام وزنی 2000 بوری گندم کو قبضہ میں لیکر ٹرالرز کو مال سمیت محکمہ فوڈ کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر انھوں نے محکمہ فوڈ کے عملہ کو ہدایت کی کہ حکومت ویژن کے مطابق گندم وآٹے کی نقل و حمل کی کڑی نگرانی کی جا ئے اور پر مٹ کی تصدیق کئے بغیرگندم و آٹے سے لوڈ کسی گاڑی کو آگے نہ جا نے دیا جا ئے ۔