یونین کونسلوں میں سیکر ٹریوں کی بھرتی موخر،کام شدید متاثر،سائلین دھکے کھانے پر مجبور

یونین کونسلوں میں سیکر ٹریوں کی بھرتی موخر،کام شدید متاثر،سائلین دھکے کھانے پر مجبور

دو ڈپٹی ڈائریکٹر ،10اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی پوسٹیں خالی ،متعدد سیکرٹریز تین یونین کونسلوں میں اضافی ڈیوٹی دینے پر مجبور ، زیادہ تریوسیز میں نائب قاصد بھی نہیں ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھرکی یونین کونسلز میں سیکرٹریز کی کمی کے باعث نئی بھرتی کرنے کی استدعا پر عملدرآمد موخر کر دیا گیا،جبکہ اس حوالے سے تاخیر کی وجہ سے ادارہ کے بگڑتے ہوئے معاملات باعث تشویش بننے لگے ہیں ذرائع کے مطابق اس وقت دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا میں متعدد سیکرٹریز دو سے تین یونین کونسلوں میں اضافی ڈیوٹی دینے پر مجبور ہیں اس وقت زیادہ تر یونین کونسل میں نائب قاصد بھی نہیں، جس وجہ سے ان سیکرٹری کو اپنی دوسری یونین کونسلوں میں تالے لگا کر ڈیوٹی دینا پڑ رہی ہے اعلیٰ حکام یونین سیکرٹریز کی عرصہ دراز سے بھرتی بھی نہیں کر رہی ، جب کہ ہر سال درجنوں یونین کونسل ملازمین ریٹائر ہو رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا ڈویژن کی 349یونین کونسلوں میں صرف 22 4میں سیکرٹری کام کر رہے ہیں جن میں سے 73دیگر محکموں کے ہیں ضلع سرگودھا کی186 یونین کونسلوں میں 113پر کام کر رہے ہیں جن میں سے صرف42محکمہ کے ہیں اسی طرح خوشاب کی48یو سی میں سے 46میانوالی کی 51یونین کونسلوں میں سے 26بکھر کی 64یونین کونسل میں سے 40 سیکرٹری کام کر رہے ہیں جبکہ ڈویژن بھر میں دو ڈپٹی ڈائریکٹر ،10اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی پوسٹیں بھی خالی پڑی ہیں،سیکرٹریز کی عدم دستیابی کے باعث سائلین کو ہفتوں یونین کونسل دفاتر کے چکر لگانا پڑ رہے ہیں سائلین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں