سٹی بیوٹیفکیشن ،کچہری بازار ،سٹی روڈ کے بجلی کے ڈیمانڈ نوٹس جاری

 سٹی بیوٹیفکیشن ،کچہری بازار ،سٹی روڈ کے بجلی کے ڈیمانڈ نوٹس جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سٹی بیوٹیفکیشن کے حوالے فیسکو نے کچہری بازار اور سٹی روڈ کے بجلی کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیے ہیں جبکہ ٹینڈرنگ کے بعد ہائی ویز نے کچہری بازار اور سٹی روڈ کے لیے ورک آرڈر جاری کر دیا ہے۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹی بیوٹیفکیشن کا آغاز گول چوک مسجد کی تزئین و آرائش سے کیا جارہا ہے ،اسی طرح جنرل بس اسٹینڈ پر لین مارکنگ جاری ہے جبکہ شہر میں پیچ ورک بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں