بیٹی کا اپنی ماں پر غلط کاری پر مجبورکرنے ،والد پر زیادتی کا الزام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیٹی کو غلط کاری پر مجبور کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے پر اسکے سگے باپ اور سوتیلی ماں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، وارڈ نمبر6ساہی وال کی رہائشی(ن)نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
اسکی سوتیلی ماں کوثر بی بی نے اسے کسی کام کیلئے بلوایاجہاں ریاض پہلے سے موجود تھا، جب وہ گھر گئی تو کوثر بی بی نے باہر نکل کر کنڈی لگا دی ، جس کے بعد ریاض نے مبینہ طور پر زبردستی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد سوتیلی ماں اورملزم نے دھمکیاں دیں کہ زبان کھولی تو جان سے مار دیں گے ،شام کو والد فیاض کے آنے پر تمام واقعہ بتایا تو والد نے سائیڈ لینے کی بجائے اسے صلح پر مجبور کیا اور نہ ماننے پرگلے پر چاقو رکھ کرمبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،اس دوران متاثرہ لڑکی والد اور والدہ کے پاؤ ں پکڑ کر معافی مانگتی رہی ،مگر انہو ں نے ایک نہ سنی ،جس پر پولیس نے فیاض، اسکی بیوی کوثر اور ریا ض کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔