سینئر سٹیزن ہمارے لئے درس گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں، ارم حامد حمید
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے کہا ہے کہ سینئر سٹیزن ہمارے لئے درس گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی زندگی تجربات و مشاہدات سے عبارت ہیں یہ ماضی کے نشیب و فراز کے عینی شاہد ہیں نوجوان نسل ان کی قدر کریں۔
انہیں عزت و احترام دیں تاکہ ان کا مستقبل تابناک و روشن بن سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر سٹیزن فاؤنڈیشن کے اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید ، چیئرمین سینیٹر سٹیزن فاؤنڈیشن عبدالقدیر خان ، کوثر بھثی ، سابق کونسلر شاکر انصاری، سیف اﷲ و دیگر اراکین فاؤنڈیشن ھی موجود تھے ۔