قادیانی قوانین کو سبوتاژ کر کے اپنی حیثیت منوانا چاہتے ہیں،وقار احمد عثمانی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مذہبی رہنماء قاری وقار احمد عثمانی نے کہا کہ قادیانی پاکستان میں قوانین کو سبوتاژ کر کے اپنی حیثیت منوانا چاہتے ہیں جو خلاف قانون اور آئین ہے ہم ختم نبوت آرڈینس پر سختی سے عمل درآمد کی خواہ ہیں۔۔۔
تاکہ ملک کو امن و شانتی اور بھائی چارے کا گہوارہ بنایا جا سکے کلیدی عہدوں پر براجمان قادیانی ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئیخطرہ ہیں۔ ملک میں قادیانی جماعت کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ امتناع قادیانیت آرڈیننس کی روشنی میں قادیانیوں کو اسلا می شعائر، کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کے استعمال سے روکا جائے ۔