ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر عارف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس۔۔۔
اے ڈی سی جی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ کسٹم، اینٹی نارکو ٹیکس فورس، ٹریفک پو لیس، پنجاب ھائی وئے پٹرولنگ پولیس، سول ڈیفنس، فیسکو اور میونسپل کمیٹیز کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم، غیر قانو نی ایل پی جی اسٹیشن، پٹرول پمپس، نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں، منشیات، بجلی چوری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کی جانے والی کاروائیوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق تما م متعلقہ محکموں کے افسران نیشنل ایکشن پلا ن پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔