تاریخی جامع مسجد بگویہ بھیرہ کی مرمت سست روی کا شکار، شہریوں کا اظہار تشویش
بھیرہ (نامہ نگار)محکمہ آثارِ قدیمہ کے زیرِ انتظام شیر شاہ سوری کے دور کی تاریخی جامع مسجد بگویہ بھیرہ کی تزئین و مرمت کا کام شدید سست روی کا شکار ہے ۔۔۔۔
وزیرِ مملکت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیرملک صہیب احمد بھرتھ کی خصوصی دلچسپی سے فنڈز جاری کیے گئے تھے ، تاہم محکمے اور ٹھیکیدار کی عدم دلچسپی کے باعث کام میں تاخیر ہورہی ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے بھرتھ برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودہا سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی جائے کہ کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ نمازیوں اور زائرین کو سہولت میسر آ سکے ۔