وادی سون کا تاریخی نرواڑی گارڈن بحال، عوام کیلئے کھول دیا گیا

وادی سون کا تاریخی نرواڑی گارڈن  بحال، عوام کیلئے کھول دیا گیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا) وادی سون کے 100 سالہ قدیم تفریحی مقام نرواڑی گارڈن کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے عوام کیلئے کھول دیا گیا۔۔۔۔

 کمشنر سرگودھا ملک جہانزیب اعوان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی نگرانی میں بحالی کے کام مکمل کیے گئے ۔ محکمہ جنگلات، ہائی وے اور دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ انتظامیہ نے گارڈن کے حسن کو برقرار رکھنے اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ شہریوں نے گارڈن کی بحالی پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں